|

وقتِ اشاعت :   October 26 – 2025

کوئٹہ :  کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی بائی پاس پر تیز رفتار گاڑی دیوار کے ساتھ ٹکرانے سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی بائی پاس پر تیز رفتار گاڑی سے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دیوار کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ذیشان اور بصیر جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔