|

وقتِ اشاعت :   October 29 – 2025

خضدار:  بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کو بیرون ملک سفر سے روکنے کا معاملہ۔

تفصیلات کے مطابق بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی سندھ ہائی کورٹ آمد۔سردار اختر جان مینگل نے سندھ ہائی کورٹ میں بائیو میٹرک تصدیقی کروا دی عدالتی حکم کے باوجود سفری پابندیاں ختم نا کرنے پر بلوچستان ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کررہے ہیں،

سردار اخترمینگل کے وکیل مظفر بروہی کا کہنا ہے کہ توہین عدالت کے درخواست کے لیے ضروری بائیو میٹرک سندھ ہائی کورٹ سے کروائی ہے۔