کوئٹہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و رکن بلوچستان اسمبلی حاجی علی مدد جتک سے ان کے آبائی علاقے میں عمائدین، معتبرین اور عوام کی ایک بڑی تعداد نے ملاقات کی۔
عوامی وفود نے علاقے کے مختلف مسائل، ترقیاتی اسکیموں کی رفتار اور عوامی سہولیات کی فراہمی سے متعلق اپنے تحفظات و تجاویز پیش کیں۔حاجی علی مدد جتک نے عوامی نمائندگی کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ علاقے کے مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ان کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں نظر انداز کیے گئے علاقوں کو اب ترقی کے دھارے میں شامل کیا جا رہا ہے، اور رہائشی، تعلیمی، صحت اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے متعدد اسکیموں پر کام جاری ہے۔انہوں نے وفود کو یقین دہانی کرائی کہ علاقے میں ترقی کا ایک نیا انقلاب برپا ہوگا، جس کے ثمرات ہر گھر تک پہنچیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے تعاون اور رہنمائی سے ہی حقیقی تبدیلی ممکن ہے، اور وہ دن رات علاقے کی خدمت کے لیے کوشاں ہیں۔
علاقے کے لوگوں نے حاجی علی مدد جتک کی کاوشوں اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں علاقے میں ترقیاتی کاموں کی رفتار میں نمایاں تیزی آئی ہے۔
عوام نے امید ظاہر کی کہ ان کی مسلسل جدوجہد سے سریاب اور گردونواح کے علاقے حقیقی معنوں میں خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوں گے۔