|

وقتِ اشاعت :   November 6 – 2025

چمن بارڈر پر افغانستان سے پاکستانی پوسٹوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس پر سکیورٹی فورسز نے مؤثر اور ذمہ دارانہ جواب دے کر صورتحال کو قابو میں لے لیا۔

ترجمان وزارت اطلاعات کے مطابق افغانستان کی جانب سے آج پاک افغان سرحد چمن پر پیش آنے والے واقعے سے متعلق پھیلائے گئے الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ 

ترجمان وزارت اطلاعات نے بتایا کہ چمن باڈر پر افغانستان سے کچھ عناصر نے پاکستانی پوسٹوں پربلا اشتعال فائرنگ کی۔

ترجمان وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ فائرنگ افغان جانب سے شروع کی گئی، جس پر ہماری سکیورٹی فورسز نے فوری، لیکن ذمہ دارانہ ردعمل دیا۔

ترجمان وزارت اطلاعات کے مطابق  پاکستانی فورسز کی ذمہ دارانہ کارروائی کے باعث صورتحال کو جلد قابو میں لے لیا گیا اور جنگ بندی  برقرار ہے۔

ترجمان وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلسل مذاکرات کے عمل کے لیے پرعزم ہے اور توقع کرتا ہے کہ افغان حکام بھی اسی طرح تعاون اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے۔