|

وقتِ اشاعت :   November 15 – 2025

فلسطین میں جنگ بندی کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قابضین کی انتہا پسندی میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ جمعرات کو دیر استیہ میں مسجد پر حملہ کر کے آگ لگا کر دیواروں پر نفرت انگیز نعرے درج کر دیے۔

خبر ایجنسی کے مطابق واقعے میں مسجد میں موجود 3 قرآنِ پاک کے نسخے بھی شہید ہوئے۔

تاہم اس کے باجود فلسطینیوں نے ہمت قائم رکھی، مقامی رہائشیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مسجد کی صفائی کی اور گزشتہ روز اسی مسجد میں نمازِ جمعہ بجماعت ادا کرکے دشمن کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا۔

اس سے قبل اقوامِ متحدہ نے مغربی کنارے میں بڑھتے حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔ مقبوضہ علاقے میں اسرائیلی قابضین کی اشتعال انگیزیوں پر امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو بھی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ واقعات غزہ کے لیے ہماری کوششوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔