|

وقتِ اشاعت :   November 29 – 2025

کوئٹہ: کوئٹہ اور ڈیرہ مرادجمالی میں بم دھماکے ، صوبائی درالحکومت میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑادیا گیا،

کوئٹہ میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران دھماکوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے تاہم ان دھماکوں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پرنامعلوم افراد نے پولیس ناکے کے قریب بم نصب کررکھا تھا جو زورار دھماکے سے پھٹ گیا

تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ایس ایچ او تنویر باجوہ نے بتایا کہ قمبرانی روڈ پر پہلے دھماکے کے بعدجب کرائم سین کی گاڑی موقع پر پہنچی تو نامعلوم دہشت گردوں نے موٹرسائیکل پر نصب دوسرے بم کو ریموٹ کنٹرول سے ڑادیا ۔ ہفتہ کی شب کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر کیچی بیگ تھانے کے باہر کھڑی پولیس موبائل پر نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا گیا ۔

دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ کوئٹہ کے علاقے منیر احمد مینگل روڈ پر ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ٹریک کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ۔

ادھر ڈیرہ مراد جمالی مین بازار ڈی سی چوک ڈومکی میڈیکل کے سامنے پولیس کی گشتی گاڑی پر نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کا دستی بم سے حملہ کر دیا بم پھینک دیا جوکہ خوش قسمتی سے پھٹ نہ سکا جبکہ پولیس اور سیکورٹی فورسز جاے وقوع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کرلیا بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرکے بم کو ناکارہ بنادیا گیا ۔ تاہم ان تمام واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔