کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں ڈرگ ٹاسک فورس اور ایف آئی اے کی جعلی ادویات کی پیکنگ فیکٹری پر مشترکہ چھاپے میں مبینہ طور پر غیر معیاری ادویا ت ان کا خام مال پیکنگ کا سامان برآمد کر کے فیکٹری مالک سمیت 6ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے گرفتار ملزمان میں فیکٹری مالک محمد طاہر، نذیر، عبداللہ، محمد یوسف، محمد جاوید اور عزیز الرحمن شامل ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ روز ڈرگ انسپکٹر علی احمد اچکزئی اور ایف آئی اے آفسران کی سربراہی میں نواں کلی کے مغل آباد شاکر کالونی میں ایک رہائشی مکان پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی غیر معیاری، غیر رجسٹرڈ ادویات اور ان کے کیپسول، اسٹریپس اور خام مال قبضے میں لے کر فیکٹری مالک فیکٹری مالک محمد طاہر، نذیر، عبداللہ، محمد یوسف، محمد جاوید اور عزیز الرحمن کو دھر لیا گیا
جبکہ ادویات کے نمونے لیکر ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوادیئے گئے ہیں رپورٹ موصول ہونے پر ملزمان کے خلاف ڈرگ کورٹ میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ کوئٹہ کے بڑے میڈیکل اسٹورز کو بھی جعلی ادویات سپلائی کرتے رہے ہیں، جن کے خلاف جلد کریک ڈاون کیا جائے گا۔