|

وقتِ اشاعت :   December 1 – 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ  تمام پناہ گزینوں کی درخواستوں پر  فیصلوں کی معطلی طویل عرصے تک برقرار  رہ سکتی ہے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اس معطلی کے خاتمے کےلیے کوئی وقت مقرر نہیں۔

صدر ٹرمپ نے ائیر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم ان لوگوں کو اپنے ملک میں نہیں چاہتے، ہمارے پاس پہلے ہی بہت مسائل ہیں’۔

ٹرمپ نے کہا کہ تیسری دنیا کےکچھ ممالک اچھے نہیں اور جرائم سے بھرے ہوئے ہیں، ایسے ممالک جنہیں اپنے عوام کی دیکھ بھال تک نہیں آتی تو امریکا کو بھی ایسے لوگوں کی ضرورت نہیں۔

امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

الہان عمر  امریکی کانگریس کی پہلی صومالی نژاد رکن ہیں اور  دو دہائی  قبل بطور پناہ گزین امریکا آئی تھیں۔ ٹرمپ ماضی میں بھی صومالیہ کو  ایسے ممالک کی مثال کے طور پر استعمال کرتے رہے ہیں جن کے شہریوں کی ہجرت پر وہ اعتراض کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا نے 2 روز  قبل پناہ گزینوں سے متعلق تمام فیصلے روکنے کا اعلان کیاتھا۔