|

وقتِ اشاعت :   December 5 – 2025

کوئٹہ:صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن نے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر تعینات کیے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی پاکستان کے دفاعی نظام میں ایک تاریخی اور انتہائی اہم قدم ہے، جو ملکی سلامتی، مضبوط کمان اسٹرکچر اور تینوں مسلح افواج کے درمیان مؤثر رابطے کی نئی بنیاد رکھے گا

 

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک باصلاحیت، تجربہ کار اور دور اندیش عسکری قائد ہیں جنہوں نے ہمیشہ ملکی سلامتی، پروفیشنل ازم اور قومی مفاد کو مقدم رکھا ہے۔ ان کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی سے دفاعی حکمتِ عملی کو مزید تقویت ملے گی اور پاکستان کے دفاعی اداروں میں مربوطی اور ہم آہنگی بڑھے گی۔انہوں نے اس فیصلے کو ملک کے بہترین مفاد میں قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اپنی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج کو جدید تقاضوں کے مطابق مزید مضبوط اور متحرک بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔