|

وقتِ اشاعت :   December 16 – 2025

کوئٹہ: آئینی عدالت نے بلوچستان میں ہیڈ ماسٹر کی آسامیوں پر بھرتی کے عمل کو روک دیا ، منگل کو اسلام آباد میں وفاقی آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین خان , جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس ارشد حْسین شاہ پر مْشتمل ڈویژن بنچ نے محکمہ تعلیم کی ھیڈ ماسٹر کی آسامیوں کیلئے قواعد و بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے اپنے اولیہ اشتہار دسمبر 2024 کے برعکس بی ایڈ کی مْقررہ شرط کو بالائے طاق رکھ کر دیگر اْمیدواروں کو امتحان میں حصہ لینے کی اجازت کو قانون و قاعدے سے ماوراء قرار دینے کی استدعا کو قابل غور سمجھتے ہوئے کیس کو ابتداء سماعت کیلئے منظور کرکے حکومت بلوچستان اور پبلک سروس کمیشن کو نوٹس جاری کردئیے اور مزید حکومت کو ان آسامیوں پر تقرریوں سے روک دیا ہے آئندہ سماعت کی تاریخ بعد میں مقرر کی جائے گی درخواست گزار فہیم خان اور دیگر کی جانب سے امان اللہ کنرانی ایڈوکیٹ سْپریم کورٹ پیش ہوئے۔