|

وقتِ اشاعت :   December 16 – 2025

کوئٹہ:صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے علا قے سرکی روڈ پر گھر میں گیس لیکیج دھما کے سے جھلس کر 3افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کو ئٹہ میں سرکی روڈ پمپ والی گلی میں واقع گھر میں گیس لیکج دھماکہ سے 3افراد مسماۃ(ش)، سعید احمداورایک چھوٹا بچہ جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔