حب:جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے حب میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ جنرل فیض کی سزا مکافات عمل ہے ملک کے مسئلے طاقت سے نہیں مذاکرات سے حل ہونگے ہم چاہتے ہیں ملک میں امن ہو ملک ترقی کرے پر ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں اگر ملک کے مسائل کو حل کرنا ہے
تو الیکشن میں صحیح لوگوں کا راستہ نہ روکا جائے ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کے اختیارات ایک ہی طبقے کے پاس ہیں ملک کی سیاسی و اقتصادی صورت حال ابتری کی طرف جارہی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران اور افغانستان کا بارڈر بند ہونے کی وجہ سے بلوچستان کے نوجوان بے روزگار ہوگئے ہیں
اگر یہی حال رہا تو ملک کے حالات کبھی تبدیل نہیں ہوسکتے اس موقع پر جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولانا غلام قادر قاسمی،ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا شاہ محمد صدیقی، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما حافظ خلیل احمد سارنگزئی،سابق اقلیتی ایم پی اے مکھی شام لعل لاسی،مفتی کفایت اللہ،جے یوآئی تحصیل حب کے امیر مفتی عبدالولی،کونسلر وڈیرہ غلام قادرلانگو،کونسلر اسداللہ خان کاکڑ، حافظ ہدایت اللّٰہ، مولانا عبد الحمید عارف، حافظ اسداللہ چھٹہ، مولانا محمد سلیمان، بابا حاجی امیر محمد کاکڑ،وڈیرہ ولی محمد لانگو، مولانا محمد قاسم، مولانا عبد الرشید، مولانا عصمت اللہ سمالانی، ڈاکٹر محمد جاوید سمیت جمعیت علماء اسلام کے کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے۔