|

وقتِ اشاعت :   December 23 – 2025

کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی نے ایک سال کے دوران صوبے کے مختلف محکموں کو 22ارب روپے کی ریکوری کے نوٹسز بھجوائے ، ان محکموں سے اب تک 8ارب روپے کی ریکوری کرلی گئی ،

سابق ادوار میں پبلک اکاونٹس کمیٹی ایک سال میں ایک ارب روپے سے زائد رقم کی ریکوری نہیں کرسکی تھی۔ یہ بات نے بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین اصغر علی ترین نے بتایا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی نے آڈٹ پیراز کی روشنی میں پچھلے ایک سال کے دوران محکمہ ریونیو سمیت مختلف محکموں کو بائیس ارب سے زائد کے نوٹسز بھجوائے اور اب تک ان محکوں سے وصول ہونے والی 8ارب روپے کی رقم قومی خزانہ میں جمع کرادی گئی ہے ۔

اصغر علی ترین نے بتایا کہ صوبے کے ڈپٹی کمشنروں نے 34/34اکاونٹس کھولے ہوئے تھے پبلک اکاونٹس کمیٹی نے وہ اکاونٹس بند کرائے اس میں رکھی گئی رقم بھی قومی خزانے میں جمع کرادی گئی۔انہوں نے بتایا کہ پی اے سی اب عوامی مسائل پرسوموٹو نوٹس لے گی کوئٹہ کے نیوسبزل روڈتوڑنے والے کوئٹہ پیکج کے حکام کوپی اے سی میں طلب کرلیا ہے۔