کوئٹہ:بلوچستان میں ناگزیر وجوہات کی بنا پر آج 25 دسمبر کو اندورن ملک کیلئے ٹرین سروس ایک روز کیلئے معطل کردی گئی ، جعفر ایکسپریس ،بولان میل اور چمن ٹرین آج (جمعرات) کو نہیں چلائی جائیں گی،
پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفرایکسپریس بھی کینسل کردی گئی، ریلوے حکام کے مطابق کل 25دسمبر کو بلوچستان سے اندورن مک کیلئے ٹرین سروس ایک روز کیلئے معطل کردی گئی ہے،ٹرین سروس کی معطلی کا فیصلہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر کیا گیا
،ریلوے حکام کے مطابق پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس ،کراچی کیلئے بولان میل اور چمن کیلئے چمن ٹرین کل معطل رہے گی جبکہ پشاور سے کل کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو بھی کینسل کردیا گیا ہے ٹرینوں کی معطلی سے اندرون ملک جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے بعد اندورن ملک کیلئے مسافروں کا رش بڑھ گیا ہے۔