خضدار: سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی مبینہ بدسلوکی اور تشدد کے واقعے کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مین آر سی ڈی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں نے ایک زمباد گاڑی کو مین آر سی ڈی روڈ پر روک کر اس میں سوار ڈرائیور پر مبینہ طور پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہو کر بے ہوش ہو گیا۔واقعے کے بعد علاقہ مکینوں اور مظاہرین نے واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کر دی جس کے باعث قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور ٹریفک معطل ہو کر رہ گئی۔
احتجاج کو شروع ہوئے تقریباً ایک گھنٹہ گزر چکا ہے تاہم تاحال مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی اور متاثرہ ڈرائیور کو انصاف کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی،
احتجاج جاری رہے گا۔مظاہرین نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے اور شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک کا سلسلہ بند کیا جائے۔ دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں۔