|

وقتِ اشاعت :   December 25 – 2025

کوئٹہ: بلوچستان میں گندم کی قلت کا بحران،بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2500روپے سے تجاوز کرگئی، فلور ملز مالکان نے آٹے کا بحران مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں دس روز کے دوران آٹے کے قیمت میں بیس روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 20کلو آٹے کی تھیلی2130روپے سے بڑھ کر2530روپے تک جاپہنچی ہے اس حوالے سے دوکانداروں کا کہنا ہے کہ انہیں فلور ملز سے مہنگے داموں آٹا مل رہا ہے اس لئے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

دوسری جانب فلور ملزمالکان کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ سے گندم کی ترسیل پر پابندی ہے ،محکمہ خوراک بلوچستان کے پاس گندم کا اسٹاک موجود نہیں ہے،مقامی کاشتکاروں نے گندم کے نرخ میں اضافہ کردیا ہے اگر پنجاب اور سندھ نے گندم کی ترسیل پر پابندی ختم نہیں کی گئی تو آٹے کا بحران مزید بڑھ سکتا ہے۔