|

وقتِ اشاعت :   December 26 – 2025

کو ئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ وزیراعلی اورحکومت بلوچستان ملازمین سے کیے گیے وعدے پورے اوراپنی بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات پرعمل کیاجائے۔

ایسوسی ایشن ویونین پرلگائی گئی پابندی ختم کی جائے۔مہنگائی کی مناسبت سے تنخواہوں,پنشن اورالاونسس میں اضافہ کیاجائے۔

تنخواہوں میں تفریق ختم کرکے سب محکموں کی تنخواہیں یکساں کیاجائے۔تمام ملازمین کواپگریڈیشن وٹائم سکیل دیاجائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب کے سامنے بلوچستان گرینڈالائنس ملازمین کے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضی خان کاکڑعبدالولی خان شاکرصابرصالح پانیزئی ودیگرذمہ داران بھی ان کے ہمراہ تھے گرینڈالائنس کے قائدین عبدالدوس کاکڑودیگر نے جماعت اسلامی کے وفد و مولانا ہدایت الرحمان کوخوش آمدیدکہتے ہوئے شکریہ اداکیامولاناہدایت الرحمان بلوچ نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ملازمین کے احتجاج کیساتھ اورمطالبات کی حمایت کرتی ہے

میں ملازمین کیلئے اسمبلی سمیت ہرپلیٹ فارم پر آوازبلندکرونگاملازمین بھی دیانتداری وایمانداری سے ڈیوٹی دیاکریں ملک وقوم کی خدمت کریں دفاترمیں سائیلوں پریشان حال عوام کوبیجاتنگ نہ کریں ڈاکٹرز,اساتذئے کرام سمیت ہرملازم کوایمانداری دیانتداری واخلاص کانصیحت کرتارہونگابدقسمتی سے حکمران وآفیسرزاوروسائل پرقابض طبقہ اسٹبلشمنٹ سمیت خودکیلئے تنخواہوں مراعات میں روزبروزاضافہ کواپناحق سمجھ رہاہے دوسری جانب چھوٹے ملازمین ایماندارآفیسزرل رہے ہیں جوبھی ملازم ایمانداری واخلاص سے ڈیوٹی دیتے ہوئے کام کریگااس کی دنیاوآخرت میں کامیابی ہوگی

کام چوری رشوت خوری بدعنوانی چوری ومالی واخلاقی برائیوں کااثراولادسمیت زندگی کے تمام معاملات پرہوتاہے ہم پرقابض ہمارے مقتدرقوتوں اسٹبلشمنٹ نے بلوچستان کوتباہ کرکے رکھ دیاہے عوامبپریشان بدحال اورنان شبینہ کے محتاج جبکہ حکمرانوں اسٹبلشمنٹ اورہم وہمارے وسائل پرقابض طبقات کے کتے وفالتوجانورکو بھی زندگی کے تمام عیاشی وسہولیات میسرہیں نظام کی تبدیلی حقوق کے حصول کیلئے سب کوملکرجدوجہدکرناہوگی جماعت اسلامی ملازمین کے مسائل کے حل۔مطالبات منوانے کیلئے ہرفورم پرساتھ دیگی اورآپ کے احتجاج میں ساتھ ہے۔

بعد ازاں مولاناہدایت الرحمان بلدیاتی انتخابات کے التوا کے بعدیو سی 35 وارڈ2 میں جماعتِ اسلامی کے نامزد امیدوار شہیر خان کی انتخابی مہم کے اختتام پر اہلِ علاقہ،بزرگوں، نوجوانوں اور سپورٹرز کے اعزاز میں ایک اظہارِ تشکرکے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئیاہلِ علاقہ,نامزدکونسلرشہیرخان کے ساتھ بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جماعتِ اسلامی صاف ستھری اور دیانت دار قیادت کی علامت ہے، اب وقت ہے کہ مسائل کے حل,نظام کی تبدیلی حقوق کی فراہمی دیانتداری سے خدمت کیلئے عوام جماعتِ اسلامی کو موقع دیں اسٹبلشمنٹ مقتدرقوتیں جماعت اسلامی کی کامیابی کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالیں ان شا اللہ جماعت اسلامی کی دیانتدارلوگ عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔

تقریب میں وارڈ کے تمام معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عوامی رابطہ برقرار رکھا جائے گا اور علاقے کے مسائل کے حل کے لیے مل جل کر عملی اقدامات کیے جائیں گے۔