کوئٹہ : بلوچستان حکومت نے محکمہ صحت میں کنٹریکٹ اور ایڈہاک ڈاکٹرز کی تعیناتیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
حکومت بلوچستان نے صحت کے شعبے میں بڑا فیصلہ کرتے ہوء یکنٹریکٹ اور ایڈہاک تعیناتیوں پر پابندی عائد کر دی ہے،اب ڈاکٹرز اورطبی عملہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مستقبل بنیادوں پر تعینات ہوں گے۔ محکمہ صحت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر، سینئر رجسٹرار اور اسپیشلسٹ کی کنٹریکٹ ملازمتیں ختم ہوں گی۔
محکمہ صحت نے گریڈ 16 اور 17کی مجموعی طورپر 1003 خالی اسامیوں پر مستقل تعیناتیوں کے لیے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کو درخواست بھیج دی ہے،خالی اسامیوں میں 560 میڈیکل افسران، 346 لیڈی میڈیکل افسران اور 97 ڈینٹل سرجن شامل ہیں۔ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے رہنما کہتے ہیں
کہ یہ اقدام صحت کے شعبے میں خدمات کی روانی اور معیار کی بہتری کا سبب بنے گا۔بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے تحت مستقل تعیناتیوں کیبعد کنٹریکٹ بنیادوں پرکام کرنے والے ملازمین کی خدمات ختم کر دی جائیں گی،تاہم کنٹریکٹ ملازمین کے لیے ہمدردانہ ایڈجسٹمنٹ پر بھی غور کیا جائے گا۔