|

وقتِ اشاعت :   January 2 – 2026

ایران میں جاری احتجاج پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کارروائی کی دھمکی کے بعد ایران نے سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی امریکی مداخلت سے پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہوسکتا ہے۔

معے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر ایران میں پُرامن مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تو امریکا ان کی مدد کے لیے آئے گا۔ ٹرمپ نے لکھا کہ امریکا “لاک اینڈ لوڈڈ” ہے اور کارروائی کے لیے تیار ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ٹرمپ کے بیان پر ایران کے سینئر عہدیدار اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی مداخلت پورے خطے میں افراتفری کا باعث بنے گی اور امریکی مفادات کو نقصان پہنچے گا۔

علی لاریجانی نے الزام عائد کیا کہ امریکا اور اسرائیل ایران میں احتجاج کو ہوا دے رہے ہیں تاہم اس دعوے کے حق میں کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے بھی خبردار کیا کہ ایران کی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔