|

وقتِ اشاعت :   January 11 – 2026

اسلام آباد: جی سیون ٹو آبپارہ میں شادی کے گھر میں سلنڈر دھماکے سے دلہا دلہن سمیت 8 افراد دم توڑ گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق سلنڈر دھماکے سے عمارت گرگئی، ملبے تلے دب کر 6 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گھر میں شادی کا فنکشن جاری تھا کہ سلنڈر دھماکا ہوگیا جس سے 4 گھر متاثر ہوئے۔

 پولیس کے مطابق رات دو بجےبارات کے گھرپہنچنے کے بعد سلنڈر دھماکا ہوا۔

پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے  موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔