کوئٹہ : بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں امام آجوئی سردار خیر بخش مری کو بلوچ قومی آزادی کی جدوجہد میں تاریخ ساز قومی کردارپر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ فکر خیربخش بلوچ قوم اور انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے ترجمان نے کہاکہ خیر بخش مری کی پوری زندگی غلامی اور استحصال کے خلاف جدوجہد سے عبارت ہے خیر بخش مری ا بتدائی سے پارلیمانی نظام کو مسترد کرتے ہوئے بلوچ قومی نجات کوقومی آزادی سے مشروط قرار دیتے ہوئے نام نہاد صوبائی خود مختیاری کے سیاست کو بلوچ قومی شناخت اور آزادی کے لئے ناسور قرار دیتے ہوئے بلا کسی تذبذب اور پچھتاوے کے اپنے ہم عصر دیگر بلوچ سیاستدانوں سے اپنی راستہ الگ کرکے بلوچ قوم کو آزادی کی جدوجہد کی طرف راغب کیا اس دوران ان کے بعض سابقہ ساتھی شدت سے ان کی مخالفت کی ان کی راستہ میں رکاوٹ پیدا کی ان کے تعلیمات اور فکر کا مذاق اڑایا لیکن وہ کھبی بھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا بلکہ وہ آزادی کے صفوں کو مضبوط کرتے ہوئے قوم کوحوصلہ اور اعتماد کے ساتھ آزادی کے عظیم مقصد کے ساتھ منسلک کرکے ریاست کے عملداری اور غیر قانونی تسلط کو چیلنج کیا جس کی پاداش میں وہ متعدد بار جیل کے سلاخو ں میں رہے قدم قدم پر ان کے لئے مشکلات پیدا کی گئی لیکن انہوں نے اپنے موقف پر ایک انچ بھی سمجھوتہ نہیں کیا آج انہیں بلوچ قوم کی جانب سے امام آجوئی کے خطاب سے نوازنایہ ان کی خدمات کا اعتراف ہے ترجمان نے کہاکہ خیر بخش مری بلوچ سماج میں سرائت مروجہ سیاست کا تسلط توڑنے کے لئے بلوچ عوام کی ذہنی اور فکری تربیت کی وہ ایک چھوٹی سی سرکل سے تحریک کی ریکرومنٹ کی یقیناًیہ ایک غیر معمولی اور حیرت انگیز کوشش تھی وہ اپنی عمل اور ثابت قدمی سے عوام پر ثابت کردیا کہ ان کا اصل منزل کون ہے جو لوگ آج بلوچ قوم کے ذہنوں اور دلوں میں بطور ہیرو چھا گئے تھے