|

وقتِ اشاعت :   January 23 – 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے ہم بھی بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا ایران کی طرف بڑی فورس بھیجی جا رہی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا  امریکی فوجی اثاثے مشرق وسطیٰ منتقل ہو رہے ہیں، گرین لینڈ کی سکیورٹی پر نیٹو کے ساتھ مل کر کام کرنےکا وعدہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا اپریل میں چین کا دورہ کریں گے اور سال کےاختتام پر چینی صدر امریکا آئیں گے۔ 

بولے زیلنسکی اور پیوتن دونوں معاہدہ کرنا چاہتے ہیں،جلد معلوم ہو جائے گا۔