|

وقتِ اشاعت :   January 24 – 2026

ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کسی بھی قسم کےحملے کو مکمل جنگ تصورکیاجائےگا۔ 

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے حملے کے خدشے پر ایران نے ردعمل دیتے ہوئے کہ  کسی بھی قسم کےحملے کومکمل جنگ تصورکیاجائےگا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی جارحیت برداشت نہیں کی جائے گی، بدترین صورتحال کے لیے ہماری فوج مکمل طور پر تیارہے۔

ایرانی حکام کے مطابق امریکی فوجی نقل و حرکت کے پیش نظر ہائی الرٹ ہے، محدود یا سرجیکل حملہ بھی ہوا تو سخت ترین جواب دیں گے۔

واضح رہے گزشتہ دنوں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہماری بڑی فورس ایران کی جانب رواں دواں ہیں، بہت سے جہاز ایران کی طرف جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ایران کے قریب احتیاطی طور پر فورس تعینات کررہے ہیں، دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے۔