|

وقتِ اشاعت :   January 30 – 2026

جنوبی افریقی وزارت خارجہ کے مطابق  اسرائیلی سفارتخانے کے ناظم الامور ایریل سیڈمین کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

جنوبی افریقی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ  اسرائیلی سفارت کار سفارتی آداب کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، وہ جنوبی افریقی صدر کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز مہم چلارہے تھے۔

وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیلی سفار تکار کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

جنوبی افریقی وزارتِ خارجہ کے مطابق اسرائیل سے آئندہ سفارتی اصولوں کی پاسداری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔