|

وقتِ اشاعت :   January 31 – 2026

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

سندھ حکومت کے ترجمان کے مطابق چیئرمین پی پی پی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد حملوں کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہماری سیکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد نیٹ ورک کی کمر توڑ دی۔

ترجمان کے مطابق انہوں نے دہشت گرد حملے ناکام بنانے پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی صلاحیتوں کو سراہا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 10 پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔