کوئٹہ: سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ عمران خان کی بیماری کا سن کر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا،
عمران خان کیساتھ ریاست اور عدلیہ کے رویہ نے ریاستی تاریخ کو دوبارہ دہرایا ہے،اپنے ایک بیان میں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے مزید کہا ہے کہ عمران خان کے امراض چشم میں مبتلا ہونے کا سنا جو انتہائی افسوسناک ہے،
عمران خان کیساتھ ریاست اور عدلیہ کے رویہ نے ریاستی تاریخ کو دوبارہ دہرایا ہے، انہوں نے کہاکہ ہر وہ شخص جو پابند سلاسل ہے اس کے انسانی حقوق برقرار ہیں یہاں تک کہ پیشہ ور عادی مجرموں کو بھی علاج کا حق حاصل ہے، انہوں نے کہاکہ عمران خان ملک کی ایک اہم شخصیت ہیں
ان کیساتھ جاری ریاستی ظلم اس تسلسل کی عکاسی ہے کہ یہاں مسلسل سیاسی قیادت اور سیاسی کارکنوں پرریاستی طاقت نے ظلم وجبر کیا ہے حالانکہ سیاسی کارکن اور سیاسی قیادت قومی ارتقاء کے اثاثے ہوا کرتے ہیں، انہوں نے کہاکہ عمران خان کی بیماری کا سن کر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا اس تمام جبر اور اناانصافیوں کی مذمت کرتے ہیں۔
Leave a Reply