|

وقتِ اشاعت :   February 14 – 2026

 بی این پی کے سربراہ طارق رحمان نے کہا ہے کہ یہ فتح بنگلہ دیش کی فتح ہے، یہ جمہوریت کی کامیابی ہے۔

الیکشن جیتنے کے بعد بی این پی کے سربراہ طارق رحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا عوام کے سامنے جوابدہ پارلیمان اور حکومت کو دوبارہ قائم کیا جارہا ہے،یہ فتح بنگلہ دیش کی فتح ہے، یہ جمہوریت کی کامیابی ہے۔

طارق رحمان نےمزیدکہا ہماری حکومت پورےملک میں بہتر امن و امان کو یقینی بنائے گی،دوبارہ آمریت کا راستہ روکنے کیلئے ہمیں متحد رہنا ہوگا،ہمارےخیالات مختلف ہو سکتے ہیں،ملک کےمفاد میں متحد رہنا ہوگا، قومی اتحاد ہماری اجتماعی طاقت ہے اور تفرقہ کمزوری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *