|

وقتِ اشاعت :   February 14 – 2026

کوئٹہ(این این آئی) محکمہ موسمیات نے 16سے 18فروری کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی موسمیاتی ہواوں اور بارش برسانے والا ایک کمزور نظام آج(اتوار) کو بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے

جو منگل کی رات تک مکران، رخشان، قلات، کوئٹہ،لورالائی، سبی اور ژوب ڈویژنوں کو متاثر کرے گااس موسمی نظام کے زیراثر خضدار، چاغی، تفتان، نوکنڈی، دالبندین، قلات، واشک، سوراب، نوشکی، خاران، مستونگ، کوئٹہ، ژوب، چمن، پشین، قلعہ عبدالہ، قلعہ سیف اللہ، موسیٰ خیل، قلات، سبی، زیارت، ہرنائی، دکی، بارکھان اور گوادر اضلاع میں گرچ چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے

اس دوران پیر کو کوئٹہ، مستونگ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ،موسیٰ خیل، ژوب اور لورالائی کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ درمیان سے موسلاد ھار بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کچھی،آواران، کوہلو، لسبیلہ، کیچ، پنجگور، خضدار، قلات، کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ،موسیٰ خیل، مستونگ اورسوراب اضلاع میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *