خضدار: نیشنل پارٹی خضدار کے ضلعی صدر رئیس بشیراحمد مینگل ضلعی جنرل سیکریٹری ناصرکمال بلوچ ودیگر نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ خضدار کی قومی اسمبلی کی نشست نہایت اہمیت کا حامل ہے
اور اس کے لیے ایک مضبوط، باصلاحیت اور عوامی مسائل سے آگاہ امیدوار کا انتخاب وقت کی ضرورت ہے۔
رہنمائوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی جمہوری اصولوں، میرٹ اور کارکنان کی مشاورت کی بنیاد پر فیصلہ کرے گی تاکہ ایک ایسا امیدوار سامنے لایا جا سکے جو عوام کی حقیقی نمائندگی کر سکے۔
انہو نے کہا کہ خضدار کو درپیش مسائل جن میں بنیادی سہولیات کی کمی، تعلیم و صحت کے شعبوں کی زبوں حالی، پانی اور روزگار کے مسائل شامل ہیں کے حل کے لیے ایک بااثر اور متحرک نمائندہ ناگزیر ہے۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا
کہ پارٹی اپنے منشور اور نظریاتی بنیادوں پر انتخابی مہم چلائے گی اور کسی قسم کے دبا کو قبول نہیں کیا جائے گا۔رہنماں نے مزید کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کے حقوق، وسائل پر اختیار اور جمہوری جدوجہد کو ترجیح دی ہے، اور آئندہ انتخابات میں بھی یہی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ گاں گاں اور وارڈ وارڈ تنظیم سازی کو مضبوط کریں اور عوامی رابطہ مہم کو تیز کریں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خضدار کی قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کرنے کے لیے پارٹی متحد اور منظم انداز میں میدان میں اترے گی اور عوام کی طاقت سے فتح حاصل کرے۔
Leave a Reply