|

وقتِ اشاعت :   June 16 – 2016

اسلام آباد : قائدحزب اختلاف سیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ اب نوازشریف بچ نہیں سکتا،وزیراعظم نے ٹی اوآرزپرمتفق ہونے کافیصلہ نہ کیاتوکوئی اورکریگا،سڑکوں پردھرنے کافیصلہ پارٹی مشاورت سے کیاجائیگا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نے حکومت کوبہت لچک دکھائی ہے ،یہ معاملہ بین الاقوامی ادارے نے بڑی تحقیق کے بعدیہ الزامات سامنے آئے ہیں ۔بظاہرتووزیراعظم کانام اس میں شامل نہیں تاہم ان کے صاحبزادوں کانام شامل ہے ،دوسری جانب وہ ملک کے چیف ایگزیکٹوہیں ،اپوزیشن نے حکومت کوٹی اوآرزپرپارلیمنٹ میں بات کرنے کوکہا،اپوزیشن معاملات بات چیت سے نکالناچاہتی ہے ،سپریم کورٹ نے حکومتی ٹی وآرزاس لئے مستردکرکے واپس بھیجوادیئے کہ اس سے ان کی بدنامی ہوسکتی تھی ۔انہوں نے کہاکہ حکومت اوراپوزیشن کے درمیان پانامہ کے معاملے کیلئے ٹی اوآرزمیں ناکامی ہوگی توسپریم کورٹ میں اگرمعاملہ جائے گاتووہ خودبخودسکینڈل کافرانزک آڈٹ کرائے گی۔بہرحال وزیراعظم بچ نہیں سکتا،اگرادھرادھربچنے کی کوشش کریگاتواورنقصان ہوسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے باربارکہاکہ اس معاملے کوپارلیمنٹ کے اندرحل کیاجائے ورمہ معاملہ سڑکوں پرنہ آئے شاہدحکومت کوہوش آئے گا،سیاست میں آگے بڑھنااورپیچھے ہٹناپڑتاہے ۔پیپلزپارٹی کے منشورمیں ہے کہ وہ جمہوری اقدارکومحفوظ کرتاہے ،نوازشریف پارلیمنٹ میں اسی سات سوالات کے جوابات دے دیتے تومعاملہ ختم ہوجاتا،وزیراعظم نے فیصلہ نہ کیاتوکوئی اورکریگا،ایسانہ ہوکہ فیصلے سڑکوں پر کرنے پڑیں ،سڑکوں پردھرنے کافیصلہ پارٹی مشاورت سے کیاجائیگا۔اپوزیشن نے نواتحادی جماعتوں سے مل کرٹی اوآرزبنائے ہم کسی کے آگے بیچھے نہیں آگے جاناہے ۔انہوں نے کہاکہ ان ہاؤس پارلیمنٹ میں تبدیلی ہونی چاہئے ،میاں صاحب نے خودسابق صدرکودھمکادیاتھا،زرداری صاحب پاکستان آنے کوتیارہیں ،زرداری کاپاکستان آنے کافیصلہ پارٹی کریگی۔انہوں نے کہاکہ میں خوفزدہ ہوچکاہوں کہ ہماری خارجہ پالیسی بالکل ناکام ہے ،میں یہ بات پارلیمنٹ کی سطح پرکہی بارکہہ چکاہوں ۔گزشتہ کئی عشروں سے خارجہ پالیسی ناکام نہیں دیکھی ہے ۔ہماری قریبی اسلامی ممالک ایران ہم سے ناراض ہوکرچلاگیا،پاک چین کے درمیان راہداری منصوبے جوسرمایہ کاری ہورہی ہے وہ بھی بہت خطرناک ہے۔