گوادر: امیرجماعت اسلامی بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ اور ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی معین الرحمٰن خان نے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے حال ہی میں مکمل کی گئی استاد عبدالمجید گوادری روڈ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
اس موقع پر چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد،ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر ولڈ ٹاؤن بحالی منصوبہ محمد آصف، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی شریف میاں داد اور دیگر معززین و متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے گوادرمولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا کہ سال 2026 میں گوادر شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شہر میں انفراسٹرکچر کی بہتری،سڑکوں کی تعمیر و مرمت، گلیوں کی بحالی، ٹف ٹائلنگ،صفائی ستھرائی،شجرکاری اور سبزہ زاروں کی بحالی کے متعدد منصوبے تیزی سے جاری ہیں۔گوادر میں ترقیاتی عمل میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز،جن میں گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی، بلدیہ گوادر، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور گوادر پورٹ اتھارٹی شامل ہیں باہمی اشتراک سے شہر کی بہتری اور ترقی کے لیے سرگرم ہیں جو ایک مثبت اور قابلِ تقلید مثال ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن خان نے کہا کہ گوادر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کے تحت شہر کو عالمی معیار کے مطابق جدید خطوط پر استوار کرنے کے ساتھ ساتھ اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبے کے تحت گلی کوچوں، ڈرینج سسٹم، اسٹریٹ لائٹس، چوکوں اور اہم مقامات کی تعمیر و توسیع کا کام تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ استاد عبدالمجید گوادری روڈ اسی منصوبے کا ایک اہم جزو ہے، جس کی تکمیل سے شہر کے انفراسٹرکچر میں بہتری، آمد و رفت میں آسانی اور شہری خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
روڈ کو جدید انداز میں تعمیر کیا گیا ہے جبکہ رات کے وقت سولر اسٹریٹ لائٹس کی بدولت یہ علاقہ مزید خوبصورت منظر پیش کرتا ہے۔ڈی جی جی ڈی اے نے مزید کہا کہ جی ڈی اے کے تمام ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جاتی ہے تاکہ کسی قسم کی کوتاہی باقی نہ رہے۔قبل ازیں رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمٰن نے ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن خان سے ان کے دفتر میں ملاقات بھی کی، جس میں گوادر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں، پانی کی فراہمی کی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاڈ
Leave a Reply