|

وقتِ اشاعت :   February 17 – 2026

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کوئٹہ کے صدر ڈاکٹر نادر خان،نائب صدر ،ڈاکٹر کامیار خان،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شعیب بلوچ،ڈاکٹر فیاض مستوی،ڈاکٹر منیر گچکی،ڈاکٹر اشرف ترین،ڈاکٹر طارق بلوچ پر مشتمل وفد نے ملاقات کی ۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوے ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نیں پی ایم اے پورے پاکستان میں ڈاکٹروں کی نمائندہ تنظیم ہیے۔

اور ہم امید کرتے ہیں نیہی قیادت صحت کے شعبے میں مزید بہتری کے لئے اچھی حکمت عملی بنایگی۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مسیحا ہوتے ہیں۔اور انکی وابستگی ایک نوبل پروفیشن سے ہیے انکی اولین ترجیح بلا رنگ ونسل اور کسی معاشرتی تفریق کے انسانیت کی خدمت ہیے۔

انہوں نے کہا حکومت کی جانب سے ہیلتھ کمیشن کا قایم ایک مثبت پیش رفت ہیے۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن صحت کے شعبے میں عوام کی موثر خدمت کے لہے حکومت کے ساتھ ملکر مثبت تجاویز مرتب کریگی۔ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی ڈاکٹروں کے جائز مطالبات کے لہے انکا بھر پور ساتھ دیگی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی نمائندہ ایسوسی ایشن بھی یکسوئی کے ساتھ اپنے لوگوں کی خدمت کریگی۔کینسر ہسپتال اور ٹراما سینڑ کا قیام اچھا اقدام ہیے انکے صحت اور انتظامی امور کو بہتر انداز میں چلانے کے عوام دوست تجاویز قابل قدر ہیے۔

انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صحت کا شعبہ صوبوں کو منتقل ہوچکا ہیے۔اور صوبائی حکومت آہنی طور پر بااختیار ہیے کہ اس شعبے میں منصوبہ بندی اور حکمت عملی اپنے معروضی حالات کے مطابق بناے۔

بالخصوص ادویات کے سٹینڈرڈ اور قیمتوں پر اقدامات کرے۔اس ضمن جامع اور قابل عمل تجاویز بناے جاے تاکہ ان پر عمل درآمد کے لہیے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی ،منسڑ ھیلتھ بخت محمد کاکڑ ،چیف سیکرٹری اور ناظم اعلی صحت کو پیش کیا جاے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *