|

وقتِ اشاعت :   February 21 – 2026

ایران بارڈر پر راہداری نظام میں تبدیلی پر نظرِ ثانی کی اپیل، سرحدی عوام کے لیے خصوصی اور آسان طریقۂ کار کا مطالبہ۔

سول سوسائٹی مند نے ایران بارڈر پر دہائیوں سے جاری راہداری نظام میں تبدیلی اور پاسپورٹ و ویزا کو لازمی قرار دینے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان سے نظرِ ثانی کی اپیل کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سرحدی علاقوں کے عوام کے درمیان صدیوں پر محیط خاندانی، سماجی اور مذہبی روابط قائم ہیں، جن کے تحت عیدین، شادی بیاہ اور خوشی و غمی کے مواقع پر آمد و رفت ایک بنیادی سماجی ضرورت ہے۔ نئے نظام کے نفاذ میں مقامی آبادی کی معاشی و سماجی مشکلات کو مدنظر رکھنا ناگزیر ہے۔

سول سوسائٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ سرحدی عوام کے لیے خصوصی، آسان اور کم لاگت راہداری نظام یا مؤثر متبادل طریقۂ کار متعارف کرایا جائے، تاکہ ریاستی تقاضوں اور عوامی سہولت کے درمیان متوازن حل ممکن ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *