|

وقتِ اشاعت :   February 21 – 2026

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں پی ڈی ایم اے بلوچستان میں گزشتہ دو سالوں میں ہونے والی کرپشن پر مقتدرہ ، چیف سیکرٹری نیب اور اینٹی کرپشن سمیت دیگر اداروں کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے

کہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کا محکمہ جو وزیراعلیٰ کے ساتھ ہے جہاں 2024سے لے کر ہنوز 2026ء تک راشن تقسیم ، صفائی مہم ، سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے نام پرکھربوں روپے کے فنڈز بی پی پی آر اے رولز کے برخلاف بغیر کسی ٹینڈر کے کک بیگ کے ذریعے خود کی جیبوں میں ڈال دیئے گئے

بیان میں کہا گیا کہ صفاء کوئٹہ کو صفائی کی مہم میں کھربوں کی میٹروپولیٹن کی گاڑیاں ، املاک بغیر کسی ٹینڈر کے خفیہ معاہدے کی تحت صفاء کوئٹہ کو نذرانے میں دے دیں گئیں بیان میں کہا گیا کہ خواجہ آصف اور فواد چوہدری جیسے پنجاب کے دوست بھی الزام لگا رہے ہیں کہ بلوچستان میں کرپشن میں سردار وغیرہ وغیرہ ملوث ہیں وہ جواب دیں کہ بلوچستان میں قوم پرست جماعتوں کا اقتدار کتنے ماہ رہا اور وفاق پرستوں کے پاس اقتدار کتنے سالوں سے ہے

جب بھی قوم پرستوں نے بلوچستان کے معاملات کو بہتری ، حق اور انصاف سے چلانے کی کوشش کی انہیں اقتدار سے ہٹا دیا گیا بیان میں کہا گیا کہ پی ٹی ڈی ایم جہاں کرپشن اور بے تاج بادشاہ تعینات ہیں ان سے پوچھا جائے لاکھوں خاندانوں کیلئے راشن جمع کرنے اور ان کو بوریوں میں پیک کیلئے مہینوں چاہئیں یہ کیسے 6ارب کا راشن تقسیم کریں گے بیان میں مقتدرہ ، چیف سیکرٹری بلوچستان ، نیب ، اینٹی کرپشن کی خاموشی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ انہی استحصالی پالیسیوں کی وجہ سے عوام اور ریاست میں دوریاں پیدا ہو رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *