|

وقتِ اشاعت :   February 22 – 2026

کوئٹہ ؛  نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج پوری دنیا میں مادری زبانوں کا دن منایا جا رہا ہیے

اقوام متحدہ کا ادارہ یونیسکو نے1999کو 21فروری کو تمام دنیا میں اس دن کو مادری زبانوں کا دن قرار دیا ہے۔

ماں کی گود بچے کا پہلا درسگاہ ہوتا ہیے،اعتماد الفاظ کی ادائیگی اور سیکھنے کا عمل ماں کی گھر اور خاندان سے شروع ہوتا ہیے۔

مادری زبانوں کو تسلیم کرنے اور انھیں رائج کرنے کی موثر تحریک اپنے 1952میں بنگلہ دیش میں شروع ہوہی۔بنگلہ دیش کے رابندر ناتھ ٹیگور بنگالی زبان کے نوبل انعام یافتہ شاعر، فلسفی اور افسانہ و ناول نگار تھے

جسے ایک صدی قبل اپنی قوم اور خطے کو اعزاز بخشی لیکن ہم تاریخی اور زمینی حقائق فطرت کے مروجہ اصولوں اور تاریخ سے چشم پوشی کرکے مصنوعی اور وقتی حکمت عملی کے بھینٹ چڑھ جاتے ہیں۔

اس وقت پاکستان میں بہیت ساری زبانیں بولی جاتی ہیں،بلوچی،پشتو،سندھی،پنجاپی،سرائیکی،ہزارگی،بلستانی ریاست کی ذمہ داری بنتی ہیے کہ انکے فروغ کے لہے اقدامات کرے۔انکے شعرا،ادیب جو امن آشتی اور محبت کا درس دیتے ہیں انکو سلیبس میں شامل کرے اور ان کے صوفیانہ باہمی ہم آہنگی محبت کے درس سے نیں نسل کا آشنا کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *