|

وقتِ اشاعت :   February 22 – 2026

کوئٹہ: بلوچستان بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کے جاری ہیں ایک طرف محکمہ تعلیم کی جانب سے بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے دعوے کئے جارہے ہیں لیکن درحقیقت بلوچستان بورڈ نے اپنے ہی الگ سے قانون بنا لئیے ہیں ۔

کوئٹہ میں اکثر طلباء کی جانب سے یہ شکایات سامنے آرہی ہیں کہ امتحانی عملہ کی جانب سے انہیں اضافی شیٹس نہیں دی جاتی جو سمجھ سے بالا تر ہے،، صوبائی وزیر تعلیم ،سیکرٹری تعلیم اور چیئرمین بورڈ سمیت اعلی حکام خواب غفلت میں مبتلا ہیں ۔طلباء کا موقف ہے کہ امتحانات کے دوران یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ طلباء کو اضافی شیٹس نہیں مل رہی۔

کئی سوالات کے جواب اضافی شیٹس نہ ملنے کے باعث رہ جاتے ہیں جس سے رزلٹ میں ان نمبر کم ملنے کے امکانات ہیں ۔والدین اور طلباء نے وزیراعلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا فوراً نوٹس لیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *