پنجگور: پنجگور کے سرحدی علاقے دستک میں مسلح افراد کے ایک حملے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ پنجگور سے 60 کلو میٹر دور چیدگی دستک کے علاقے میں پیش آیا ہے
جہاں نامعلوم افراد کے ایک مسلح حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے اور دو گاڑیاں بھی نذرآتش کردی گئیں پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد مسلح حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جنکی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کی جارہی ہے
جاں بحق افراد میں سے دو افراد کی شناخت داود ولد عوض جان سالم ولد حاجی فیض محمد کے ناموں سے ہوئی ہے جو سرحدی گاوں نکر کے رہائشی ہیں آخری اطلاع آنے تک باقی 4 افراد کے ناموں معلوم نہ ہوسکے
Leave a Reply