|

وقتِ اشاعت :   February 23 – 2026

خضدار :  بلوچستان نیشنل پارٹی کے تین سینیئر رہنماں، سابق ایم این اے میر محمد عثمان ایڈووکیٹ، خالدمحمود ایڈووکیٹ اور سفر خان مینگل نے این اے 256 خضدار کی نشست پر ضمنی الیکشن کے لیئے کاغذات نامزدگی وصول کر لیئے ہیں۔

اسی نشت پر پیپلز پارٹی کے آغا شکیل درانی نواب زادہ میر حمزہ خان زہری میرعبدالرحمان زہری میر صلاح الدین زہری جھالاوان عوامی پینل کے میر شفیق الرحمن مینگل نے پہلے ہی کاغذات نامزدگی وصول کیئے ہیں۔

آج کا غذات نامزدگی کا آخری دن ہے۔

یہ نشست بلوچستان نیشنل پارٹی پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی، جس پر الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 فروری مقرر کی ہے۔

سیاسی حلقوں میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ تینوں رہنما آزاد حیثیت میں کاغذات جمع کروائیں گے، جب کہ بی این پی ذرائع کے مطابق پارٹی خضدار این اے کی سیٹ پر حصہ لینے کا ارادہ نہیں رکھتی ہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی ممکن ہے کہ این اے 256 خضدار سے جمیعت علمائے اسلام کے امیدوار کی حمایت کرینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *