|

وقتِ اشاعت :   February 23 – 2026

حب: ساکران خدابخش گوٹھ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق، ایک زخمی ریسکیو ذرائع کے مطابق ضلع حب کےنواحی علاقے ساکران کے گاں خدابخش گوٹھ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا،

جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ساکران پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت صابر اور شکیل کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ عرفان زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان اور فائرنگ کرنے والے آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں اور واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں ، پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور واقعے کے تمام پہلوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *