کوئٹہ: نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر چیرمین اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ مکران کے ٹرانسپورٹرز گزشتہ چار دن سے اپنی گاڑیاں کھڑی کرکے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں
بھتہ مافیا پر جوں تک نہیں رینگتی بلوچستان پر کٹھ پتلی سرکار مسلط کرنے کے بعد پنجاب برانڈ بھتہ مافیا بلوچستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے درپے ہیں بلوچستان بھر میں قیام امن کے نام پہ جگہ جگہ چیک پوسٹ لگاکر رشوت ستانی و بھتہ خوری کا بازار گرم کرکے ٹرانسپورٹرز سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگوں کا جینا حرام کردیا ہے
بارڈر سے لیکر بڑے شہروں تک ڈیزل پٹرول پر تمام ادارے بھتہ لیتے ہیں کوئی بھی ہارسا نہیں جسے پارسا سمجھا جاتا تھا اب وہ پاکستان کا کرپٹ ترین ادارہ بن چکا ہے جو ہر چیک پوسٹ پہ مختلف نام سے کھڑے ہوکر نہ صرف پیسے بٹورتے ہیں بلکہ ہنگول ، کنڈ ملیر بدوک سمیٹ مختلف چیک پوسٹس پر گاڑیوں سے پانچ پانچ سو لیٹر اتار کر بڑی دھڑلے سے منڈی سجارکھے ہیں ،
اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام ادارے کرپٹ ہوگر عوام کا جینا دوبھر کررکھے ہیں بلوچستان کے عوام پر فارم 47کے ذریعے کٹھ پتلی غیرمنتخب سرکار مسلط کرنے والے اب بلوچستان کو دونوان ہاتھوں سے کوات رہے ہیں
قیام امن کے نام پر گوادر سے کراچی تک وفاقی اداروں کے اہلکار ایک مسافر کوچ سے پانچ سے سات لاکھ روپے رشوت اور بھتہ وصول کرتے ہیں ہر چیک پوسٹ پر اپنا آئل ڈپو بنارکھے ہیں نہ کوئی ان سے پوچھتا ہے نہ ہی ان کا نوٹس لیتا ہے کیونکہ بھتہ کا یہ بھاری رقم تمام بڑے ایوانوں کو جاتا ہے
اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی مکران کے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ہے ٹرانسپورٹرز کے مطالبات تسلیم کیا جائے بلوچستان بھر میں ایف سی ، کھوسٹ گارڈ اور وفاقی اداروں کے فورسز کے تمام چیک پوسٹس ختم کیئے جاہیں ۔
Leave a Reply