۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   June 17 – 2016

کوئٹہ : کوئٹہ میں سفاک بھائی نے فائرنگ کرکے کمسن بھائی اور بہن کو قتل جبکہ ایک بہن کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق دوہرے قتل کا واقعہ کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر واقع ہزارہ ٹاون بلاک نمبر ایک میں پیش آیا جہاں ملزم غضنفر ولد محمد حسن ہزارہ نے اپنے نوسالہ بھائی محمد اور بارہ سالہ بہن سعیدہ بی بی کو فائرنگ کرکے کر ابدی نیند سلادیا۔ فائرنگ سے پندرہ سالہ بہن زینب بھی زخمی ہوگئی۔ لاشوں اور زخمی کو بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمی زینب کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے انہیں کمر میں گولی لگی ہے ۔ جبکہ دونوں مقتولین کو سروں میں ایک ایک گولی ماری گئی ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو حراست میں لیکر بروری تھانے منتقل کردیا۔ اہل خانہ کے مطابق ملزم غضنفر نشے کا عادی اور دماغی توازن خراب ہے۔ چند روز قبل ہی منشیات بحالی مرکز سے گھر آیا تھا۔