کوئٹہ: بلوچستان صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سماجی بہبود کا اجلاس فضل قادر مندوخیل کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں اراکین کمیٹی راحیلہ حمید خان درانی، زابد علی ریکی، ولی محمد نورزئی، سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، سیکرٹری سوشل ویلفئیر عصمت اللہ قریش، اسپیشل سیکرٹری اسمبلی عبدالرحمن اور محکمہ قانون کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں بلوچستان انسداد گداگری بل 2025 پر تفصیلی بحث کی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس بل پر مزید غور کے لیے ایک دوسرا اجلاس منعقد کیا جائے گا اور اس کے بعد بل کو کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں باقاعدہ پیش کیا جائے گا۔
کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ بل کا جامع جائزہ لینا ضروری ہے تاکہ صوبے میں سماجی بہبود کے لیے اس کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔
Leave a Reply