|

وقتِ اشاعت :   February 26 – 2026

چمن: چمن کے علاقے تورپل کے قریب ایک رہائشی گھر میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں دلخراش سانحہ پیش آیا، جس میں سات معصوم بچے جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 23 افراد زخمی ہو گئے

دھماکے کی شدت سے گھر کا ایک کمرہ مکمل طور پر منہدم ہو گیا جس کے باعث بچے ملبے تلے دب گئے

عینی شاہدین کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے ایک گھر میں لسی لینے کے لیے جمع تھے کہ اسی دوران کچن میں موجود گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا دھماکے کے فورا بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کی ایم ایس ڈاکٹر اویس کے مطابق واقعے میں چار خواتین اور چھ سے زائد بچے شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے

کہ مجموعی طور پر 23 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی، جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے ضلعی انتظامیہ نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے تعزیت کی ہے اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ گھریلو گیس سلنڈرز کے استعمال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *