|

وقتِ اشاعت :   June 17 – 2016

کوئٹہ : کوئٹہ میں مسجد میں امامت کے تنازعے پر دو گروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین بھائیوں سمیت8افرادزخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مسلم آباد میں مسجد کی امامت پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص احمد خان جاں بحق جبکہ تین بھائیوں سمیت آٹھ افرادفیض الحق ولد مولوی عبدالستار اچکزئی، مولوی عطاء اللہ اور عبدالحق اوردیگر زخمی ہوگئے ۔ہسپتال میں زخمیوں کو بروقت طبی امداد نہ ملنے پر مشتعل افراد نے ہسپتال کے باہر کھڑی گاڑی کو آگ لگادی فائرنگ بریگیڈ کے عملے نے موقع پرپہنچ کر آگ پرقابو پالیا پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔