|

وقتِ اشاعت :   February 26 – 2026

کوئٹہ؛ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کو دو اضلاع میں تقسیم کر کے اپر ڈیرہ بگٹی کے نام سے نیا ضلع قائم کردیا گیا ۔

بلوچستان حکومت کے محکمہ ریونیو کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان حکومت نے اپر ڈیرہ بگٹی کے نام سے نیا ضلع قائم کردیا ہے

جس کا ہیڈکوارٹر بیکڑ میں ہوگا نیا ضلع سب ڈویژن شہید فضل خان شمبانی، سب ڈویژن پیر کوہ ، سب ڈویژن قادر آباد( پھیلاوغ )،تحصیل چیف علی محمد، تحصیل نبی داد شہید، تحصیل سر لوپ پر مشتمل ہوگا

جبکہ ضلع ڈیرہ بگٹی کا ہیڈکوارٹر ڈیرہ بگٹی میں ہوگا جس کہ تحصیل ڈیرہ بگٹی اور سب ڈویژن تحصیل سوئی پر مشتمل ہوگا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *