|

وقتِ اشاعت :   February 27 – 2026

قلات:  بلو چستان کے ضلع قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسراشدید زخمی ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے فوراً بعد جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شدید زخمی شخص کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم واقعے کے بعد قلات پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *