|

وقتِ اشاعت :   February 27 – 2026

کوئٹہ :  جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری نے پاک افغان کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یکطرفہ عسکری کارروائیاں مسائل کا حل نہیں بلکہ نئی کشیدگی کو جنم دیتی ہیں۔ ہم دونوں برادر اسلامی ممالک سے فوری جنگ بندی اور ذمہ دارانہ رویے کی اپیل کرتے ہیں۔

خطے میں امن کے خواہاں ممالک کو چاہیے کہ پرامن سفارتی کردار ادا کریں۔عالمی طاقتیں خصوصاً امریکہ خطے میں اپنے مفادات کے لیے تقسیم کی سیاست سے باز رہیں۔

مسلمان ممالک کو اپنے اصل دشمنوں کو پہچاننا ہوگا، امت کا اتحاد ہی وقت کی ضرورت ہے۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری مظالم نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ دیا ہے، مسلم دنیا کو مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی بھارت خطے میں مداخلت سے گریز کرے، پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں بیرونی عناصر کی گنجائش نہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *