|

وقتِ اشاعت :   February 28 – 2026

ایران نے قطر میں العدید ائیربیس اور کویت میں السلیم ائیربیس کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران نے یواےای میں الدفرا ائیربیس، بحرین میں بحری ائیربیس کو نشانہ بنانےکی تصدیق کی ہے۔

یواے ای کا کہنا ہے کہ یہ حملہ قومی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، متحدہ عرب امارات اس جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق محفوظ رکھتا ہے۔

ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان شروع ہونے والی کشیدگی نے پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

ایران کی جانب سے مختلف عرب ممالک میں امریکی اڈوں کو نشانہ بیایا جا رہا ہے۔ ایران نے بحرین، قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جبکہ سعودی عرب کے شہر ریاض میں بھی دھماکے سنے گئے۔ دبئی کے علاقے مارینا میں بھی دھماکا سناگیا۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے عراقی ہم منصب سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنادفاع جاری رکھےگا، ایران ردعمل میں خطے میں تمام امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائےگا۔

دوسری جانب سربراہ ایرانی نیشنل سکیورٹی کمیشن نے اسرائیل کو پیغام دیا کہ ایران نے تمہیں وارننگ دی، اب جو آگے ہوگا وہ تمہارے ہاتھ میں نہیں ہوگا۔

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کے جواب میں ایران نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسرائیل پر حملہ کیا۔ 

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے قطر، بحرین، متحدہ عرب امارات، کویت اور سعودی عرب میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *