کوئٹہ : انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا کہ بلوچستان پولیس انسداد دہشت گردی امن و امان کو برقرار رکھنے کے علاو ہ انسدادِ اسمگلنگ، منشیات اور جرائم کے تدارک کے لئے تما م قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمرا ہ متحرک ہے۔
یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز سینٹرل پولیس آفس میں بلوچستان پولیس کی جانب سے 8کڑور روپے کی مالیت کی نا ن کسٹم 24قیمتی گاڑیاں کلکٹر کسٹم بلوچستا ن ڈاکٹر کرم الہی کے حوالے کرنے کی مناسبت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ اس موقع پر پولیس اور کسٹم کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔
آئی جی پولیس بلوچستا ن محمد طاہر نے کہا کہ نا ن کسٹم پیڈ گاڑیوں کے استعمال اور خرید و فروخت کے خلاف جاری مہم جاری ہے۔
جبکہ داخلی راستوں پر بھی پولیس اور کسٹم کے مشترکہ کارروائی کو عملی شکل دے دی گئی تاکہ ان کی آزادانہ نقل و حمل کی روک تھام ممکن بنایا جائے انہوں نے کہا کہ نا ن کسٹم پیڈ گاڑیوں کا استعمال اکثر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث دیکھی گئی ہیں جس کا ریکارڈ پولیس اور ایکسائز کے پا س نہ ہونے کی وجہ قانونی مشکلا ت کے درپیش رہتی ہے
اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کلکٹر کسٹم بلوچستان ڈاکٹر کرم الہی نے بلوچستان پولیس کی تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ ذمہ داری کو عملی طور پر نبھانے کے عمل کوسہراتے ہوئے کہا کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے استعمال غیر قانونی سرگرمیوں کے علاوہ اسمگلنگ میں استعمال کی جارہی ہیں جبکہ نا ن کسٹم پیڈ گاڑیوں سے قومی خزانے کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا ہے
پاکستان کسٹم اسمگلنگ کی روک تھام کے علاوہ نا ن کسٹم پیڈ گاڑیوں کے بلوچستان پولیس کے ہمراہ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کریک ڈان مہم شروع کرچکے ہیں جس تحت اسکے استعمال اور خرید فروخت کرنے والو ں کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل لائی جائی گئی۔ بعدازاں ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت نے پولیس لائن میں باقائدہ طورپر 24نان کسٹم گاڑیاں کلکٹر کسٹم بلوچستان ڈاکٹر کرم الہی کے حوالے کیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت نے کہا کہ نا ن کسٹم پیڈ گاڑیوں کو کوئٹہ پولیس کے جاری مہم کے دوران اپنے تحویل میں لے لیا جنہیں باقاعدہ طور پر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کئے گئے ہیں۔
Leave a Reply