لاہور میں وزیراعظم شہبازشریف نے جاتی امرا میں صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ہر ممکن ریلیف دینے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔
نواز شریف نے اس موقع پر ہدایت دی کہ غریب آدمی کی مشکلات کم کرنے کیلئے جو بھی ممکن اقدامات کیے جا سکتے ہیں، وہ کیے جائیں۔
Leave a Reply